اسلام کو سمجھ کر سیکھیں تو پتا چلے گا کہ اس میں کتنی وسعت ہے. یہ تنگ نظری اور تنگ دلی کا دین نہیں ہے نہ ہی ان دونوں چیزوں کی اس میں گنجائیش ہے. یہ "میں" سے شروع ہو کر "ہم" پر جاتا ہے. فرد سے معاشرے تل اسلام آپ سے یہ نہیں کہتا کہ آپ چوبیس گھنٹے سر پر ٹوپی ہاتھ میں تسبیح پکڑے ہر جگہ مصلٰے بچھائے بیتھے رہیں. ہر بات میں اس کے حوالے دیتے رہیں. نہیں یہ تو آپ کی زندگی سے آپ کی "اپنی زندگی " کا حوالہ چاہتا ہے. یہ تو آپ سے راست بازی اور پارسائی کا مطالبہ کرتا ہے. دیانت داری اور لگن چاہتا ہے. اخلاص اور استقامت مانگتا ہے. ایک اچھا مسلمان اپنی باتوں سے نہیں اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے
عمیرہ احمد کی پیر کامل سے ایک اقتباس
عمیرہ احمد کی پیر کامل سے ایک اقتباس