پاگل سی اک لڑکی ۔۔۔۔۔
ٍٍ زیست کے ٹھہرے پانی میں
پیار کا کنکرپھینکنے والی
پاگل سی اک لڑکی ہے۔
نیندچرا کہ اوروں کی
اپنے خواب سمیٹنے والی
پاگل سی اک لڑکی ہے۔
غصہ، شوخی،نفرت، چاہت
کتنے ہی رنگ جھلکتے ہیں
رات کی کالی آنکھوں میں
ستارے بھی اکثر دمکتے ہیں
گفتار کے خوش رنگ دامن میں
کتنے ہی پھول مہکتے ہیں
زہر آشنائی کا چکھنے والی
مےرے سینے پر سر رکھنے والی
پاگل سی اک لڑکی ہے۔
میری ذات کا آئینہ بنتی ہے
پھرمجھ ہی میںکھوجاتی
کھلی آنکھوں خواب دیکھاتی ہیں
پھرچپکے سے سو جاتی ہیں
آنکھوںسے نیندا´ڑانے والی
میرے دل میں آگ لگانے والی
پاگل سی اک لڑکی ہے
کل جاگے گی تو پوچھو ںگا
قصورہم سے ہواہے کےا
میرے جذبوں کا کیوں پاس نہیں
میری الجھی الجھی دھڑکن کا
کیوں لحاظ نہیں،احساس نہیں
غصے میں وہ ضبط وہ کھودے گی
مجھے ڈانٹے گی،پھررودے گی
سنگھار اشکوں سے کرنے والی
مجھ بے کار پہ مرنے والی
پا گل سی اک لڑکی ہے
مجھ سے اقرار نہ کرنے والی
سپنوںکا اظہانہ کرنے والی
خوداپنے پےارسے ڈرنے والی
پاگل سے اک لڑکی ہے